برازیل میں مسلح افراد نے 4 کروڑ ڈالر مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں چرالیں۔
برازیلین پولیس کے مطابق گزشتہ رات ساؤپالو کارگو ٹرمنل پر پولیس سے مشابہ وردی میں ملبوس ملزمان آئے اور ائیر پور ٹ پر کارگو ٹرک لادنے والے عملے سے جھگڑا کر کے ساڑھے 750 کلو سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں چرا کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان اپنے ساتھ عملے کے دو ارکان کو یرغمال بنا کر بھی لے گئے۔
ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہےکہ واقعےمیں کوئی زخمی نہیں ہوا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔