قومی مجرم اور غدار ۔

جن لوگوں نے پاکستانی نوجوانوں کو جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس اور سائبر سیلوں کے زریعے گمراہ کیا، وہ نوجوان نسل جو اس ریاست کا مستقبل ہے اسے جھوٹ ،دھوکہ اور فراڈ سے ورغلایا اس قوم کے مجرم ہیں۔

جن لوگوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے بھیجا اور کسی غریب گھرانے کے انگلش ادب کے طالبعلم کو مولوی خادم حسین کا مرید بنانے کیلئے اس طرح راہ ہموار کی اس نے اپنے پروفیسر کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کر دیا وہ اس نوجوان قاتل کے اصل مجرم ہیں۔

جن لوگوں نے مذہب کو سیاسی مقاصد کیلئے استمال کیا جن لوگوں کے پھیلائے جال کی وجہ سے کسی نے گورنر پنجاب کو قتل کر دیا اور کسی نے وزیرداخلہ پر گولی چلا دی اور کسی نے سابق وزیراعظم پر سیاہی پھینک دی وہی اس ملک و قوم کے اصل مجرم ہیں۔

جن لوگوں نے ریاست کے تیسرے ستون میڈیا کو پالتو بنایا اور سیاسی مقاصد کیلئے پالتو اینکرز کو جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اکسایا وہی قومی مجرم ہیں۔

جن لوگوں نے آئین پاکستان کے ساتھ غداری کی ،قانون اور انصاف کو اپنے مقاصد کیلئے استمال کیا وہی اس ریاست کے غدار ہیں۔

جن لوگوں نے اپنے حلف سے انحراف کیا ،عوامی مینڈیٹ چوری کیا ،سیاسی جماعتوں میں توڑ پھوڑ کی اور ملکی معیشت برباد کرا دی وہی ریاست کے مجرم ہیں۔

جن لوگوں کے فیصلوں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانی بے روزگار ہو چکے ہیں ،بے شمار صنعتیں بند ہو چکی ہیں ،اور جن لوگوں کی وجہ سے ملک میں غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں نے خود کشیاں کیں اور جرائم کئے وہی مرنے والوں اور جرم کرنے والوں کے قاتل اور مجرم ہیں۔

جن لوگوں نے سیاسی مقاصد کیلئے سیاستدانوں کو چور اور ڈاکو مشہور کیا اور پالتو سیاستدان گملوں میں اگائے وہی اج خانہ جنگی کے خدشات سے دوچار اس ملک کے اصل مجرم ہیں۔

جن لوگوں نے کرپشن اور لوٹ مار سے بیرون ملک جائیدادیں خریدیں ،منی لانڈرنگ کی ۔وہی قومی مجرم ہیں ۔

کینیڈا ، میں ریٹائرڈ افسران کی ایک بستی آباد ہو چکی ہے ،،برطانیہ میں بے شمار ریٹائرڈ افسران نے ،سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات نے پاکستان سے پیسے چوری کر کے جائیدایدیں بنائی ہیں وہ تمام قومی مجرم ہیں۔

امریکہ اور اسٹریلیا میں جن لوگوں نے ملک و قوم سے لوٹے ہوئے پیسوں سے اثاثے بنائے ہیں وہ تمام قومی مجرم ہیں۔

جن ججوں نے بلیک میل ہو کر ،لالچ میں آ کر اور خوف زدہ ہو کر انصاف پر مبنی فیصلے نہیں کئے وہ اس ریاست کے مجرم ہیں ۔

جن لوگوں نے آئینی اداروں کو اپنے مقاصد کیلئے استمال کیا وہ اس ملک کے مجرم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے