کبالہ

کبالہ کو لیکر لوگوں میں اذہان میں کچھ کم علمی اور زیادہ لاعلمی کی بنا پر سخت غلط فہمیاں ہیں۔

کبالہ اوکلٹ سائنس کا وسیع میدان ہے جس میں نمرولوجی, آسٹرالوجی, جیؤمینسی, نمروجیؤمینی اور آسٹروجیؤمینسی وغیرہ سب آتے ہیں اور ان سب پر کمانڈ کے لئے میڈیٹیشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی الفاظ کی چینٹینگ کے زریعے انکی وائبریشن کا استعمال جنکا تعلق قدیم عبرانی زبان سے ہے۔ جس طرح ہم مسلمز عربی اور سناتنی سنسکرت میں چینٹینگ کرتے ہیں۔ اور دیوانگری کی وائیبریشن کو استعمال میں لاتے ہیں۔

کالاجادو جیسا شیطانی عمل جسکا ہر قطعے ہر مذہب میں ذکر ہے ۔ اور اس علم کو اوکلٹ سائنس میں ہی جوڑا گیا ہے۔ کالے جادو میں بھی جہاں جادو کے سامان (ینتر/اوجیکٹ) سے کام لیا جاتا ہے وہیں الفاظ کی وائیبریشن (منتر/آیات) سے بھی مدد لی جاتی ہے۔ جسکو ہم ہندی میں ینتر اور منتر ملاکر تنتر کہتے ہیں ۔ تنتر کسی بھی کنڈیشن میں کسی بھی چیز کو بنانے یا بگاڑنے کا سبب ہوا کرتا ہے ۔ جیسے کہ مراٹھی میں انجینئر کے لئے تانترک کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی طرح جب ہیبرو الفاظ کی چینٹینگ ہو اور محض تصور قائم کیا جائے اور اس دوران کام کے ہونے پر توجہ مرکوز کیا جائے ان الفاظ کی چینٹینگ کے لئے الفاظ کی وائبریشن سے مدد لی جائے تو وہ کبالہ میڈیٹیشن کہلاتا ہے۔ جبکہ اسی ہیبرو الفاظ کی چینٹیینگ اور مختلف سامان اور ماحول کی موجودگی بلیک میجیک بن جاتی ہے جو کہ کبالہ میجیک کہلاتی ہے۔ جس طرح قرآن کریم کو معاذﷲ بطور جادو استعمال کیا جائے تو معاذﷲ ثمہ معاذﷲ قرآن کریم غلط نہیں ہوجائے گا۔ بلکل اسی طرح کبالہ ہو یا شیؤ پران کی تنتر ودھیا کو کالے جادو میں استعمال کیا جارہا ہو تو دونوں کسی طرح بھی غلط نہیں ہوجائیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے