بھارت نے کشمیر پر ثالثی کی ٹرمپ کی پیشکش کو پھر مسترد کردیا

بنکاک: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر مسئلہ کو کشمیر پاکستان اور بھارت کا معاملہ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے تیسرے فریق کی مداخلت کو مسترد کردیا۔

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے بنکاک میں آسیان اجلاس کے دوران امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی جس کا حوالہ دیتے ہوئے جے شنکر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے نئی دلی کے ارادے سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کردیا ہے۔

جے شنکر نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو واضح طور پر بتادیا ہےکہ کشمیر پر کسی بھی قسم کی بات چیت صرف پاکستان کے ساتھ ہی کی جائے گی۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارت میں ایک کہرام برپا ہوگیا تھا۔

بھارت نے مودی کی جانب سے امریکی صدر سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا تاہم امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے