او آئی سی کا مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار

تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی اضافی نفری پر بھی تشویش ہے۔

او آئی سی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کو حل کیا جائے۔

او آئی سی نے بھارتی فوج کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سویلین آبادی پر کلسٹربم کے استعمال پر شدید تشویش ہے۔

[pullquote]وزیرخارجہ کا او آئی سی سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ [/pullquote]

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں گھمبیر ہوتی صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر طاقت کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ کر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندو یاتریوں اور غیر ملکی سیاحوں کو کشمیر سے نکلنے کے احکامات تشویشناک ہیں، ان حالات میں او آئی سی فوری طور پر اس گھمبیر صورتحال کا نوٹس لے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صورتحال کا نوٹس لینے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بموں کے استعمال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے