پاک بھارت سیریز کا فیصلہ حکومت کرے گی: بھارتی کرکٹ بورڈ

icc بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنے مؤقف  کو تبدیل کرلیا اوربی سی سی آئی کے صدر شاشنک منوہر نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کا فیصلہ حکومت کرے گی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر شاشنک منوہر نے کہا ہے کہ رواں سال دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوئی تاہم اس کے ہونے کا دارومدادربھارتی حکومت کے فیصلے پرہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کے لیے بھارتی حکومت کی کلیرنس ضروری ہے جب کہ بورڈ کے فیصلے کا دارومدار بھی بھارتی حکومت کے فیصلے پرہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 7 دسمبر کو ختم ہوگی جب کہ شیڈول کے مطابق اس کے فوری بعد جنوری میں بھارتی ٹیم کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے اس لیے ان 2 سیریز کے درمیان پاک بھارت سیریز کا انعقاد مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ اس سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیویسنا کے کارکنوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہر یار خان کی بھارت آمد کے موقع پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ان کی ملاقات کو ناکام بنادیا تھا اور دھمکی دی تھی کہ وہ بھارت کو کسی صورت پاکستان سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے