انرجی ڈرنکس کا استعمال بلڈپریشر بڑھانے کا باعث

drinksانرجی ڈرنکس کا استعمال آپ کو بلڈ پریشر کا مریض بنا سکتا ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ صرف ایک انرجی ڈرنک کا استعمال ہی بلڈ پریشر اور تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کی سطح بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران 25 صحت مند مرد و خواتین کو ایک دن انرجی ڈرنک جبکہ دوسرے دن ایک دوسرے مشروب کو پلایا گیا۔

محققین نے مرد و خواتین کے بلڈ پریشر اور اسٹریس ہارمون کی سطح کا جائزہ مشروب کے استعمال کے آدھے گھنٹے بعد کیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ انرجی ڈرنک کے استعمال سے بلڈ پریشر اور اسٹریس ہارمون کی سطح میں دیگر مشروب کے مقابلے میں دوگنا اضافہ ہوا۔

تحقیق کے مطابق انرجی ڈرنکس کے استعمال سے بلڈ پریشر کی سطح میں 6.4 فیصد جبکہ ہارمون کی سطح میں 73.6 فیصد اضافہ ہوا۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ایک چھوٹی تحقیق تھی اور اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم یہ پہلی تحقیق نہیں جس میں دل سے متعلق مسائل اور انرجی ڈرنکس کے درمیان تعلق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل جاما میں شائع ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے