مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

سعودی عرب: مکہ مکرمہ غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب ہوئی۔

غلاف کعبہ ہرسال 9 ذی الحج کوتبدیل کیا جاتا ہے، غلاف کعبہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔

رواں برس انتظامیہ نے غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی تقریب گزشتہ رات کو منعقد کی جس کا مقصد صبح طواف کے لیے آنے والے افراد کو زحمت سے بچایا جاسکے۔

تقریب میں گورنریٹ کےاعلیٰ عہدیدار اور حرمین شریفین انتظامیہ کے عہدیداران، غلاف کعبہ فیکٹری کے ذمے داران، شاہی خاندان کے افراد سمیت سفراء، عمائدینِ شہر اور علماء ومشائخ نے بھی شرکت کی۔

غلاف کعبہ کو کِسوہ بھی کہا جاتا ہے اس کی تیاری میں 670 کلوگرام ریشم استعمال ہوا اس کے علاوہ غلاف میں سونے اور چاندی کی تاریں بھی استعمال کی گئی ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری پر تقریباً 70 لاکھ ریال لاگت آئی ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے