73ویں یوم آزادی پرمودی نےاپنےعوام سے کیا مانگا؟

بطور پاکستانی ہندوستانی میڈیا میں ان کے قومی دن پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیحات پڑھ کر سوچنے پر مجبور ہوں کہ ہم ان کے ساتھ مقابلہ کیوں کر سکتے ہیں، اور اپنے وزیراعظم جناب عمران خان کے اس جملے کے ساتھ بھی متفق ہوں کہ ” اگر ہم جنگ ہار گئے تو پھر…. ؟”

آپ بھی مودی کی اپنی قوم سی کی گئی اپیلوں میں اس کے وژن کو جاننے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے والوں کی ترجیحات پر سر دھنیے-

آج 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا اپنے خطاب میں عوام سے 5 اپیلیں کرتے ہوئے کہنا تھا عوام ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ان سے ہاتھ ملائیں۔

نریندر مودی کا کہنا تھا:

* پوری قوم میں ڈیجیٹل مشینی ادائیگیوں کی کاربند ہو ، مودی نے کہا "ہاں ٹُو ڈیجیٹل پے منٹ اور نہ ٹُو نقدی و کیش ۔”

* ہندوستان کو پلاسٹک سے پاک کرنے کے لیے کسی ایک بھی پروڈکٹ میں استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مودی کا کہنا تھا اس طرح کے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے ، مودی نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح ’میڈ اِن انڈیا‘ پروڈکٹ ہونی چائیں –

ٹیمیں اس سمت کام کرنے کے لئے متحرک ہوں اس سال 2 اکتوبر کو ایک اہم اقدام کریں۔ ہماری ترجیح ایک ’میڈ اِن انڈیا‘ پروڈکٹ ہونی چاہیے ، دوسرا ہمیں مقامی مصنوعات کی کھپت ، دیہی معیشت اور ایم ایس ایم ای شعبے میں بہتری لانے کے بارے میں عملی اقدام کرنے ہیں –

* ڈومیسٹک سیاحت کی صعنت کی حوصلہ افزائی کرتے مودی کا کہنا تھا کہ ” ہندوستان کے پاس بہت کچھ ہے۔ میں جانتا ہوں کہ لوگ تعطیلات کے لئے بیرون ملک سفر کرتے ہیں لیکن کیا ہم 2022 سے پہلے ہندوستان بھر میں کم از کم 15 سیاحتی مقامات کے دورے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ، جب ہم 75 سال کی آزادی کا دن منائیں گے ”

* بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے مودی کا کہنا تھا کہ عوام کو آبادی میں ہونے والے تیزی سے اضافے کے متعلق زیادہ سے زیادہ تبادلہ خیال اور آگاہی کی ضرورت ہے اور ہمیں سوچنا ہوگا کہ کیا تیزی سے بڑھتی آبادی کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کی امنگوں کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔

* مودی نے قوم سے کیمیائی کھاد اور مصنوعات کے استعمال کو کم کرکے زمین کی حفاظت کی اپیل کرتے ہوئے کہا "میں آج اپنے کسانوں سے کچھ مانگنا چاہتا ہوں ، میں اپنی ماں زمین کی توہین ہوتے نہیں دیکھ سکتا۔ میں اپنے تمام کسانوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ کیمیائی کھاد کے استعمال کو 30 سے 40٪ تک کم کریں اگر آپ ایسا کریں گے تو یہ سمجھ لیں کہ آپ زمین ماں کی خدمت کر رہے ہوں گے۔

ہندوستانی وزیر اعظم کی عام سے پانچ باتوں میں ہمارے حکمرانوں کے لیے کام کی جو پانچ چیزیں ہیں –

1. کرپشن اور چور بازاری کے خاتمے کے لیے عملی حل –

2. یقینی معاشی ترقی کے لیے صعنتوں کی ترقی سے قابل بھروسہ ملکی مصنوعات سازی –

3. بے سود ڈگریوں کے انبار کے بجائے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کی حوصلہ افزائی –

4. وسائل کے مساوی استعمال کے لیے بے ہنگم بڑھتی ہوئی آبادی کو وسائل کے مطابق کنٹرول کرنے کوشش –

5. بیماریوں سے یقینی نجات کے لیے خوراک میں کیمیائی اجزاء کے استعمال پر پابندی –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے