سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ واپس لینے کی بھارتی اپیل مسترد

لاہور: وزارت ریلوے نے بھارتی ریلوے کی جانب سے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس ٹرین آپریشن بند کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کی جانے والی اپیل مسترد کردی۔

وزارت ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ بھارت جانے والی سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کا آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گا۔

وزارت ریلوے نے دفتر خارجہ کی منظوری کے بعد بھارت جانے والی دونوں ٹرینوں کو تاحال نہ چلانے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

واضح رہےکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس کو معطل کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ پاکستان نے دوستی بس سروس کو بھی بند کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے