ہفتہ : 17 اگست 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]امریکا نے طالبان کیساتھ امن معاہدے کی تیاری کا اشارہ دیدیا[/pullquote]

امریکا کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس میں افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر غور کیا گیا۔امریکی نائب صدر مائیک پینس، وزیر خا رجہ مائیک پومپیو، وزیر دفاع مارک ایسپر، میرین جنرل، چئیرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ، قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اور خصوصی نمائندہ برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے اعلیٰ مشیروں کی بات چیت بہت اچھی رہی۔

[pullquote] بھارت اور پاکستان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ[/pullquote]

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج کے ایک سینیئر اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ فائرنگ بدستور جاری ہے اور یہ کافی زیادہ ہے۔ ایک بھارتی فوجی کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ پاکستان کی طرف سے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

[pullquote]بھارت کی طرف سے کشمیر میں پابندیوں میں نرمی[/pullquote]

بھارت نے کشمیر میں گزشتہ قریب دو ہفتوں سے جاری سکیورٹی کریک ڈاؤن اور سخت ترین پابندیوں میں بتدریج نرمی کا آغاز کر دیا ہے اور وہاں لینڈ لائن فون سروس بحال کرنا شروع کر دی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر شاہد چوہدری کے مطابق پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں اور آج ہفتے کے دن زیادہ تر علاقوں میں حکومتی دفاتر کام شروع کر رہے ہیں۔ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے بھارت نے اس متنازعہ علاقے کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

[pullquote]ٹرمپ کی عمران خان سے ٹیلی فون پر بات چیت[/pullquote]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان ہوگن گِڈلی کے مطابق ٹرمپ نے کشمیر کے معاملے پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کی ضرورت پر زوردیا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری لانے کے معاملے پر بھی گفتگو کی۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق صدر ٹرمپ نے عمران خان کو بتایا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اس معاملے پر بات کریں گے۔

[pullquote]کشمیر سلامتی کونسل میں،بھارت نالاں[/pullquote]

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کے معاملے پر غور و خوض پر بھارت نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر سید اکبر الدین نے اس معاملے پر بیرونی مشوروں پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ایک ارب سے زائد افراد کا ملک ہے اور کسی بین الاقوامی ادارے کو انہیں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ اپنی زندگیاں کیسے گزاریں۔ بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد جمعہ کے روز اس معاملے پر سلامتی کونسل میں غیررسمی مشاورت ہوئی۔ سن اکہتر کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا۔

[pullquote]امریکا نے ایرانی آئل ٹینکر ضبط کرنے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے[/pullquote]

امریکی محکمہ انصاف نے ایران کے ایک بڑے تیل بردار بحری جہاز ’گریس ون‘ کو تحویل میں لینے کے لیے وارنٹ جاری کر دیے ہیں۔ اس آئل ٹینکر کو برطانوی بحریہ نے چار جولائی کو اس شک پر جبرالٹر کے قریب قبضے میں لے لیا تھا کہ وہ شام کے لیے تیل لے کر جا رہا تھا۔ لیکن جمعرات کے روز جبرالٹر کے ایک جج نے امریکی کوششوں کے برخلاف اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکا کا موقف ہے کہ یہ آئل ٹینکر اور اس پر موجود تیل کو ضبط ہونا چاہیے۔

[pullquote]ادلب میں پناہ گاہ گزین کیمپ پر حملہ، سترہ ہلاک[/pullquote]

شام کے صوبے ادلب میں مہاجرین کی ایک پناہ گاہ پر فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم سترہ افراد مارے گئے ہیں۔ شام کی لڑائی پر نظر رکھنے والی تنظیم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے اس بمباری کا الزام روس پر عائد کیا ہے۔ تنظیم نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے صوبہ ادلب میں لڑائی کو فوراﹰروکنے اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ادلب شامی حکومت کے باغیوں کے قبضے میں آخری اہم علاقہ ہے۔

[pullquote]بحری قذاقوں کا جرمن بحری جہاز پر حملہ، عملہ یرغمال[/pullquote]

بحری قذاقوں نے افریقی ریاست کیمرون کے قریب جرمنی کی ایک شپنگ کمپنی کے تجارتی جہاز پر حملہ کر کے اس کے عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ہیمبرگ میں قائم ’ایم سی شِف فاہرٹ‘ کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قذاقوں نے اس کے جہاز کو دوالا کے قریبی سمندر میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کھلے سمندر میں لنگر انداز تھا۔ بیان کے مطابق عملے کے کُل بارہ میں سے آٹھ ارکان ان قذاقوں کے قبضے میں ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں کوئی جرمن بھی شامل ہے یا نہیں۔

[pullquote]یوکرائن ہوٹل میں آتش زدگی:آٹھ افراد ہلاک[/pullquote]

بحری قذاقوں نے افریقی ریاست کیمرون کے قریب جرمنی کی ایک شپنگ کمپنی کے تجارتی جہاز پر حملہ کر کے اس کے عملے کے متعدد ارکان کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ہیمبرگ میں قائم ’ایم سی شِف فاہرٹ‘ کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قذاقوں نے اس کے جہاز کو دوالا کے قریبی سمندر میں اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کھلے سمندر میں لنگر انداز تھا۔ بیان کے مطابق عملے کے کُل بارہ میں سے آٹھ ارکان ان قذاقوں کے قبضے میں ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں کوئی جرمن بھی شامل ہے یا نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے