وین رونی کا مشہور ریسلر کو تھپڑ

roniانگلینڈ کے مشہور فٹ بالر وین رونی نے چھ فٹ سات انچ کے طویل قامت ریسلر ویڈ بیرٹ کے چیلنج کا بھرپور جواب دیتے ہوئے انہیں بھرے مجمعے میں تھپڑ رسید کردیا۔

رونی اپنے چھ سالہ بیٹے کائی اور سابق ساتھی کھلاڑیوں ریان گگ اور ڈیرن فلیچر کے ساتھ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کا میچ دیکھنے مانچسٹر ارینا میں موجود تھے۔

ویڈ بیرٹ نے رونی کو تماشائیوں کی پہلی قطار میں دیکھ کر مائیک ہاتھ میں لیا اور کہا کہ اس رنگ میں دو آدمی ایسے ہیں جنہیں باآسانی چمپیئن شپ کا مواد کہا جا سکتا ہے اور جو یقینا رونی اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے بڑھ کر ہیں۔

وید بیرٹ نے وین رونی کے بڑے بیٹے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سوچ کر بہت نفرت محسوس ہوتی ہے کہ آپ کا چھوٹا بیٹا وہاں بیٹھا ہو اور اپنے باپ کو ناکام ہوتا دیکھے اس کا سامنے کریں کیونکہ جب بھی آپ نے فٹ بال کے میدان میں قدم رکھا ایسا ہی ہواہے "۔

یہ سنتے ہی رونی اپنی کرسی سے اٹھے اور ریسلر کو مقابلے کے لیے چیلنج کیا۔

تھوڑی دیر بعد رونی نے ہزاروں تماشائیوں کے سامنے ریسلر کو زوردار تھپڑ رسید کیا جس نے ویڈ کو ہلا کر رکھ دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے