آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ‘فل ٹرم’ کی توسیع اور سیاسی جماعتوں کا رد عمل

وزیر اعظم عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ان کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع دے دی ہے .

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ توسیع کا فیصلہ خطے کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا .پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کر دی ہے۔ ان کی ملازمت کی مدت میں تین برس یعنی ‘فل ٹرم’ کی توسیع کی گئی ہے۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کی خبریں کئی ماہ سے گردش کر رہی تھیں۔یاد رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی کمان نومبر 2016 میں سنبھالی تھی۔ انھیں اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے فوج کی سربراہی کے لیے تعینات کیا تھا۔ جنرل باجوہ کو فوج کی کمان جنرل راحیل شریف سے منتقل ہوئی تھی۔اگرچہ جنرل باجوہ کو رواں برس نومبر میں ریٹائر ہونا تھا لیکن ان کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا اعلان ریٹائرمنٹ سے دو ماہ قبل ہی کر دیا گیا ہے۔

[pullquote]آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3سالہ توسیع پر پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل [/pullquote]

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور سلامتی یقینی بنانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجو ہ کی مدت ملازمت میں 3سالہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایسے فیصلوں کی بین الاقوامی سطح پر بہت سی مثالیں موجود ہیں، احمد جواد کے مطابق ترکی، جرمنی، روس اور چین میں افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت چار برس ہے ، انہوں نے کہا کہ استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل پیشِ نظر اس مدت میں توسیع یا عدم توسیع کا فیصلہ کیا جاتا ہے. احمد جواد نے کہا کہ چینی نیوی کے سربراہ ایڈمرل ووشنگ لی کو گیارہ سال تک کی ملازمت دی گئی، 2006سے 2017تک ووشنگ لی کی قیادت میں چینی بحریہ نے عظیم ترقی کی، چین کی طرح روس نے بھی اپنے امیر البحر کو مدت ملازمت میں توسیع سے نوازا، روسی امیر البحر نے اپنی مدت ملازمت کے دوران امریکہ کے مقابلے میں روسی بحری بیڑے کو بے مثال ترقی دی، انہوں نے کہا کہ ہم فروری 2019سے بھارت کے ساتھ جنگی حالت میں ہیں اور بھارت ہمیں جوہری حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، ہم پاکستان سے دہشت گردی کو مکمل شکست دینے کے قریب ہیں اور موجودہ حالات میں سپہ سالار کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ بہترین اور پاکستان کے مفاد میں ہے.

[pullquote]جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دے کر ملک پر شب خون مار دیا ہے . عوامی نیشنل پارٹی[/pullquote]

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع پر رد عمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دے کر ملک پر شب خون مار دیا ہے . انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے برطانیہ اور امریکہ کا دورہ کیا ، جنرل باجوہ نے کشمیر اور سی پیک کو رول بیک کیا . انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو 25 جولائی کے انتخابات اور کشمیر کا سودا کرنے کا انعام مل گیا ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زاتی خدمات کے باعث یہ توسیع دی گئی ہے. زاہد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ ادارہ سیاست میں ملوث ہوا ، عام انتخابات کے بعد متنازع بنا اور آج یہ ادارہ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ہو گیا ہے.

[pullquote]آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں .مولانا فضل الرحمن[/pullquote]

سرکاری ملازمین کی ملازمت میں توسیع ملتی رہتی ہے، آرمی چیف کے معاملہ کو نارمل لیا جائے. سینٹ الیکشن پر کہا کہ پارلیمینٹ میں ایک آدھا ووٹ ادھر ادھر ہو جاتا ہے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے