کاروبار کا مثبت دن :سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی

[pullquote]پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ روز کی مسلسل منفی لہر کا زور ٹوٹ گیا[/pullquote]

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹھ روز کی مسلسل مندی کے بعد کاروبار کا مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں پی ایس ایکس 100 انڈیکس 797 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 562 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 10 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تین ارب 94 کروڑ روپے رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 113 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 29 ارب روپے ہوگئی ہے۔

[pullquote]سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے تک کمی واقع ہوئی ہے جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں بھی 50 پیسے کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 88 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 865 روپے کم ہوکر 75 ہزار 439 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہوکر 1498 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر پانچ اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کی قدر 158.61 روپے رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کمی کے بعد 158 روپے 90 پیسے ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے