کراچی میں صفائی نہ ہونے پر کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ

کراچی: سندھ حکومت نے شہر کی صفائی نہ ہونے پر کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کےمطابق چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ اکتوبر 2017 کو ہوا تھا، کمپنی کی جانب سے معاہدے پرعمل درآمد نہیں کیا گیا اور کنٹریکٹ کے پہلے دن سے اس کی پاسداری نہیں کی گئی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ مشینیری اور نظام نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی رہی، معاہدے کی منسوخی سے قبل متعدد بار نوٹس اور شوکاز دیے گئے، ان تمام نوٹسز اور شوکاز کو نظر انداز کیا گیا۔

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے چینی کمپنی کے سربراہ کو آگاہ کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے