خیبرپختونخوا میں نیا پاکستان ہم بنا رہے ہیں: وزیراعظم

pm

وزیراعظم نواز شریف نے بلوکی میں بارہ سو تئیس میگا واٹ کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دو ہزار سترہ تک بجلی کی پیداوار شروع ہو گی۔

بلوکی میں 1223 میگاواٹ الیکٹرک پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج سے پہلے بجلی منصوبوں میں اتنی بڑی بچتیں دیکھیں نہ سنیں اور بچائی گئی رقوم سے نئے منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا ۔

ماضی میں ایسے منصوبوں پر کام نہیں کیا گیا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پاکستان کی تاریخ میں انوکھی مثال ہیں۔

ان کا کہنا تھا اب ملک میں کوئی کمیشن مانگ رہا ہے نہ کک بیکس لی جا رہی ہیں۔ منصوبوں کے ٹینڈرز میں شفافیت کو مد نظر رکھا گیا۔ دیانت داری اور ایماندری کی روایات قائم کی جارہی ہیں۔

  وزیراعظم نواز شریف نے اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کے گھر روشن ہوں گے اور پاکستان کے کارخانے دوبارہ فعل ہو جائیں گے۔ علاقے سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہو گا۔ 2018 میں پاکستان میں نہ بجلی کی کمی ہو گی اور نہ زرمبادلہ ذخائر میں کیونکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

ہمارے ترقی کے سفر کو تسلسل چاہئے ترقی کا سفر شروع ہو گیا ہے اس کو چلتے رہنے دیا جائے۔ اگلے تین سال تک ترقی اسی رفتار سے جاری رہی تو مختلف پاکستان ہو گا۔ وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر دھرنے دینے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی میں روکاوٹ پیدا کرنیوالوں کا ٘محاسبہ ہونا چاہیئے۔

دھرنوں کی وجہ سے منصوبوں میں تاخیر ہوئی۔ کسان پیکج کو روکنے کے لیے بھرپور زورلگایا گیا۔ اس طرح کی سیاست کو کیا کرنا ہے؟۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کسان کی مدد نہ کرنا بہت بڑا ظلم ہے کیونکہ کسان اس وقت مشکلات سے دوچار ہیں۔ وزیراعظم نے کہا 15 سال بعد دوبارہ لاہور کراچی موٹروے پر کام شروع کیا کیونکہ حکومت ختم ہونے کے بعد کسی نے کام نہیں کیا۔ لاہور سے ملتان موٹروے کا سنگ بنیاد اگلے ماہ رکھوں گا اور اگلے مرحلے میں یہ موٹروے کراچی تک جائے گی۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا سارے منصوبے 2017 میں مکمل کریں گے خنجراب سے حویلیاں تک ہائی وے بنارہے ہیں اور خیبرپختونخوا میں جتنا بھی نیا پاکستان بن رہا ہے وہ ہم بنا رہے ہیں۔

پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ دیکر وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔ نواز شریف بجلی کے منصوبے بناتے جائیں اندھیرے دور ہوتے جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت پیداواری منصوبوں پر کام جاری رکھے ہوئے ہے تمام منصوبوں کے شفاف انداز میں مکمل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اپنے خطاب میں حسب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی موجودگی میں نیا شعر بھی سنایا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنی تقریر میں شہباز شریف کی محنت اور کوششوں کی تعریف بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے