گلگت بلتستان میں غیرملکی خاتون سیاح سے زیادتی کی کوشش

گلگت بلتستان کے سرحدی علاقے سوست میں غیرملکی سیاح خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جسے عدالت نے 7 روز کے لیے پولیس کےحوالے کردیا۔

پولیس کےمطابق پاکستان سےچین جانے والی کورین خاتون سے سوست میں زیادتی کی کوشش کی گئی جس کے بعد خاتون کی درخواست پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

سوجی ہیون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نے مدد کے بہانے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

ملزم کو گرفتاری کے بعد علی آباد سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نےملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ملزم عبدالقیوم سرکاری محکمے کا اہلکار اور خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کا رہائشی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے