بچت مہم: سرکاری گاڑیوں کی خریداری اور نئی نوکریوں پر پابندی عائد

اسلام آباد: حکومت نے مالی سال 2019-20کے لیے مزید کفایت شعاری اور بچت اقدامات کرتے ہوئے وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں اور سرکاری تنظیموں پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل کی خریداری کو استثنیٰ حاصل ہوگا ،گاڑیوں پر پابندی تمام موجودہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی ہوگی۔

ادھر وزارت خزانہ کے جاری میمورنڈم میں سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

میمورنڈم کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے علاوہ ہرقسم کی نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جب کہ مجاز افسران کو صرف ایک اخبار ، میگزین تک محدود کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرکاری اداروں کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران بجلی، گیس، ٹیلی فون، پانی وغیرہ کے بلوں، اثاثہ جات کی خریداری کے اخراجات، مرمتی کاموں اور دیگر آپریشنل اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کو یقینی بنائیں اور مالی سال کے لیے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کم سے کم اخرجات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میمورنڈم میں مزید ہدایت کی گئی کہ سرکاری خط وکتابت کے لیے کاغذ کی دونوں اطراف کو استعمال میں لایا جائے جب کہ وزارتوں، ڈویژنوں، محکموں اور سرکاری تنظیموں کے ناگزیر ضروریات کو پورا کرنے لیے ایک کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صرف ضروری ، ناگزیر صورت میں گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں کی تخلیق سے متعلق تجاویز کا جائزہ لے گی۔

خیال رپے کہ کفایت شعاری کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل فنانس سیکریٹری (اخراجات )ہوں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے