مشرقی پاکستان کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے ۔

پاک فوج کے جوان دلیر اور جرات مند ہیں ۔ پاکستانی ائر فورس ٹیکنالوجی اور مہارت میں بھارتیوں سے بہت بہتر ہے ۔ پاکستان کی میزائل ٹیکانلوجی بھارتیوں سے بہتر ہے ۔ مشرف کارگل والی احمقانہ حرکت نہ کرتا تو یہ بہترین موقع تھا پہاڑوں پر سیاچن کی طرح جا کر بیٹھ جاتے ۔ اب بھی مقبوضہ وادی میں بھارتیوں کے سات لاکھ فوج کو اسی طرح کچلا جا سکتا ہے جس طرح مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی اور بھارتی فوج نے پاکستانی فوج کو گھیرا تھا ۔

پاک فوج کو ایک دلیر اور جرات مند کمانڈر کی ضرورت ہے ۔ سات لاکھ فوج ڈیفنس ہاوسنگ اسکمیوں میں جنرلوں کے بچوں کو امیر ترین بنانے کیلئے نہیں بنائی گئی تھی ۔ اس فوج کا جواز مقبوضہ کشمیر تھا اور اسی وجہ سے پاکستان کو سیکورٹی اسٹیٹ بھی بنایا گیا اور بار بار اقتدار پر قبضہ بھی کیا گیا ۔ بھارتیوں کو گھیر لیا جائے اور مقبوضہ کشمیر میں داخلہ کے راستے کو میزائل حملوں سے بند کر دیا جائے ۔ کشمیریوں کو اگر اس موقع پر تنہا چھوڑ دیا گیا اور انکی نسل کشی کی اجازت دے دی گئی تو تاریخ پاک فوج کے جنرلوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

بھارتیوں نے ہمیشہ غیر متوازن جنگ میں سبقت حاصل کی ہے ۔ 1965 میں آمنے سامنے برابر کی لڑائی میں پاکستانیوں نے بھارتیوں کی عددی سبقت کا بلف ختم کر دیا تھا ۔ جو حال پاکستانی فوج کا مشرقی پاکستان میں تھا اس سے بڑا حال بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ہو سکتا ہے ۔سو فیصد کشمیری بھارتی فوج کے خلاف ہیں ۔

بھارتی ایٹمی جنگ کے خوف سے پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوں گے اور نہ ہی عالمی طاقتین ایٹمی جنگ ہونے دیں گے ۔ بھارتیوں کے پاس کھونے کیلئے تیزی سے ترقی کرتی معیشت اور سپر پاور بننے کا خواب ہے اور ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں ہے ۔

ویسے بھی پاکستانییوں کی اکثریت غربت بھوک اور بے روزگاری کا شکار ہو چکی ہے معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔ معاشی خوف سے بھارتیوں کو مقبوضہ کشمیر ہضم کرنے کا موقع دیا تو جان پھر بھی نہیں بچے گی ۔معاشی بحران بڑی فوج کی تعداد محدود کرنے اور ایٹمی اثاثے ختم کرنے کی طرف بڑھے گا ۔ پاک بھارت جنگ کے بعد مسلہ کشمیر حل کرنے کا موقع ملے گا اور کشمیریوں کی بہتر سالوں کی قربانیوں کا صلہ ملنے کا امکان پیدا ہو گا ۔ فوج گزشتہ بیس سال سے حالت جنگ میں ہے ۔ بھارتی پاکستان کے بھر پور حملہ سے خوفزدہ ہیں ان کے سامنے بھارت کی ایک ارب لوگوں کی منڈی کا سوال ہو گا ، جس کی بنیاد پر وہ پوری دنیا میں اچھلتے پھرتے ہیں ۔ بنیا حساب کتاب کا پکا ہے وہ گھاٹے کا سودہ کبھی نہیں کرتا اور ہمیشہ کمزور جان کر حملہ کرتا ہے ۔

پاک فوج نے ردعمل نہ دیا تو بھی بھارتی باز نہیں آئیں گے ۔بھارتیوں کو کسی شرارت سے روکنے کیلئے لائین اف کنٹرول جو اب انٹرنیشل بارڈر چکی ہے کو عبور کرنے کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے