وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے

nawazوزیراعظم نوازشریف آج ایک روز کے مختصر دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔

 وزیراعظم نوازشریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 کا جائزہ لیں گے اور مسلح افواج سے رابطوں اور مشترکہ آپریشنل کی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے سربراہ ڈاکٹر شام سندر کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنی دیگر مصروفیات کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں شہر کی امن وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف 3 ماہ بعد کراچی کا دورہ کررہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے