وفاقی کابینہ نے جمعے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے آپشنز پرغور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے جمعے کو یوم یکجہتی کشمیر منانے اور پاکستان نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی، پاکستان نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 100 ارب روپے میں سے آسان قرضے فراہم کیئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کو اداروں کی نجکاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا، ندیم افضل چن آج بھی وزیراعظم کے ترجمان ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیراعظم نے دو ٹوک اعلان کردیا ہے کہ دنیا میں کوئی کشمیر کے ساتھ ہو یا نہ ہو پاکستان ضرورکھڑا ہوگا۔

بجلی اور گیس کے بل جمع کرانے کی مدت میں توسیع

انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں گیس اور بجلی کے بلز جمع کرانے کی مدت بڑھاکر 15 دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر پر فیس ختم کردی گئی۔

وزیراعظم نے خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کے تحفظ ، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی اور معاملے پر قانون سازی کی ہدایات دیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، کشمیر کے حق کیلئے پوری قوم کا سڑکوں پر نکلنا دنیا کو ڈو مور کا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کو 12 سے12:30 تک پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے ہم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کابینہ فیصلوں سے متعلق بتایا کہ وزیراعظم نے خواجہ سراؤں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی اور قانون سازی کی ہدایات دیں۔

اسلام آباد میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے سینٹر کےقیام کی منظوری دی گئی۔ کامیاب جوان پروگرام کا نام پرائم منسٹر کامیاب جوان یوتھ انٹرن شپ پروگرام کردیا گیا ہے، درخواست فیس 100 روپے جبکہ درخواست کو 30 دن کے اندر نمٹانے کی ہدایت کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے گیس اور بجلی کے بلز جمع کرانے کی مدت بڑھا کر 15 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گیس کا بل دو مرحلوں میں جمع کرانے کی پالیسی پر غور کیا جارہا ہے۔

بیرون ملک سے ترسیلات زر پر فیس ختم کردی گئی، ترسیلات زربھیجنے والے سمندر پار پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں وزیر ریلوے نے بتایا کہ 38 ٹرینیں چلائیں اور 37 لاکھ لیٹر تیل بچایا۔ کابینہ نے بسوں میں معذور افراد کی نشستیں مختص کرنا لازمی قراردیا جبکہ غریب قیدیوں کے جرمانے کی رقم ادا کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے عامرممتاز کو پاکستان اسٹیل ملز کا چیئرمین مقرر کرنے ، چار کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی تعیناتی اور ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے 9 ارکان کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ پشاور میں کافی عرصے سے بند سکھوں کا گوردوارہ کھول دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے