افغانستان: طالبان کا سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ، ملیشیا کے 14 اہلکار ہلاک

کابل: طالبان شدت پسندوں نے سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کرکے افغان ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق افغان حکام کا بتانا ہےکہ طالبان کے شدت پسندوں نے صوبے ہیرات میں بدھ کے روز ہونے والی لڑائی میں افغان حکومت کی ملیشیا کے 14 اہلکاروں کو ہلاک کیا جب کہ لڑائی کے دوران متعدد عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہیرات پولیس ترجمان کے مطابق طالبان شدت پسندوں نے صوبے ہیرات کے ضلع رباط سنگی میں سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ملیشیا کے 9 اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم افغان فورسز نے علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حملے پر فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے