امریکی ریاست ٹیکساس میں رات کو بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے

texasٹیکساس میں ونڈ فارمز اتنی بجلی پیدا کر رہے ہیں کہ انھوں نے رات کے وقت مفت بجلی فراہم کرنا شروع کردی ہے۔

اس شہر میں کم از کم 50 ایسی پاور ریٹیل کمپنیاں ہیں جو اپنے ہزاروں صارفین کو رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک مفت کی بجلی فراہم کرتی ہیں۔ چنانچہ اس شہر میں زیادہ تر گھروں سے رات کو واشنگ مشینیں اور ڈش واشرز چلنے کی آوازیں آتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کمپنیوں کا مقصد دن کے پیک آورز میں بجلی کے استعمال کو کم کرنا ہے۔

اس سلسلے میں انھیں جو نقصان ہوتا ہے وہ اسے دن کے بجلی کے ریٹ تھوڑے سے بڑھا کر پورے کر لیتے ہیں کیونکہ یہاں سولر پاور ضرورت سے زیادہ پیدا ہورہی ہے تو رات کا بجلی کا استعمال ان کے پاور سپلائی سسٹم کو مستحکم بھی رکھتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے