پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ غزنوی میزائل کا تجربہ رات میں کیا گیا اور رات کے وقت میزائل داغنے کی کامیاب تربیتی مشق کی گئی۔

میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ کامیاب میزائل تجربے پر چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، پاک بحریہ کے سربراہ اور پاک فضائیہ کے سربراہ نے قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور ٹیم کو مبارکباد دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے