جامعات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ، ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا ہے کہ اسلامی یونیورسٹی کشمیریوں کے حقوق کی جنگ میں صف اول میں نظر آئے گی ، پاکستا ن کی جامعات مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسز ، سیمینارز اور واک کا اہتمام کریں۔

یہ بات انہوں نے یہاں جامعہ کے نیو کیمپس میں نائب صدور ، ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان ، دیگر اساتذہ اور افسران کے ایک خصوصی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کی توجہ کا متقاضی ہے. ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد اور خدا پر یقین کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی.

صدر اسلامی یونیورسٹی بے جامعات پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کانفرنسوں اور سیمنارز کا انعقاد کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کشمیری مسلمانوں کے مصائب میں کمی عطا فرمائے ۔ دوران اجلاس صدر جامعہ نے معاشرتی مسائل سے متعلقہ تحقیق کے فروغ پر بھی زور دیا اور اس عزم کو دہرایا کہ اسلامی یونیورسٹی اسلام کے پیغام امن کی ترویج اور نوجوانانِ امت کی اسلامی اقدار کی روشنی میں تربیت میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے