پاکستان، چین اور باغی گروپ ہندوستان کیلئے خطرہ ہیں:سربراہ بھارتی فضائیہ

indian airہندوستان کی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا کا کہنا ہے کہ پاکستان، چین اور باغی گروپس ہندوستانی فضائیہ کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اروپ راہا نے برصغیر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو ہندوستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج قرار دیا۔

بارہویں سبروتو مکرجی سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ برصغیر میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ سے ہندوستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسیاں اثر انداز ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان سمیت تمام پڑوسی ممالک سے اپنے اقتصادی اور فوجی تعلقات کو فروغ دے رہا ہے۔

تبت کے خودمختار علاقے میں چین کی طرف سے تیزی سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، ڈاؤچنگ یاڈنگ میں دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کی تعمیر، پاکستان کے ساتھ گوادر پورٹ کی تعمیر اور اقتصادی راہداری کا منصوبہ، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور میانمار کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات بھارت کے لیے سخت تشویش کا باعث ہیں۔

پاکستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مسلح تنظیموں کی مدد اور ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے اندرونی معاملات میں پاکستان کی مداخلت دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی صورتحال خراب ہونے کے باوجود چین اور امریکا سے متوازن تعلقات قائم کیے ہوئے ہے، جبکہ چین، امریکا اور شمالی کوریا کا پاکستان سے جوہری ہتھیاروں اور جنگی جہازوں کے حوالے سے تعاون بھی ہندوستان کے لیے باعث تشویش ہے۔

اروپ راہا کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی اندرونی سلامتی کے لیے نکسل باغی سب سے بڑا خطرہ ہیں اور اگر نکسل علیحدگی پسندوں کے ساتھ سختی سے نہ نمٹا گیا تو یہ خطرہ مزید سنگین صورت اختیار کر جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے