یوم ٹیپو سلطان: ریلی پر ہندو انتہا پسندوں کا دھاوا

tipuہندوستانی ریاست کرناٹک میں مسلمانوں کے عظیم ہیرو ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش پر نکالی گئی ریلی پر انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا، جس کے بعد مسلمانوں اور وشوا ہندو پریشد کے مابین تصادم کے نتیجے میں انتہا پسند جماعت کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا۔

ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے اٹھارہویں صدی کے بادشاہ اور مسلمانوں کے عظیم ہیرو ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کو ’یوم ٹیپو سلطان’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وشوا ہندو پریشد سمیت دیگر ہندو انتہا پسند جماعتوں نے اس دن احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

اسی سلسلے میں کرناٹک کے ضلع کوداگو کے علاقے مدیکری میں ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات کے حوالے سے مسلمانوں نے ریلی نکالی، جس پر انتہا پسند جماعت وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دھاوا بول دیا۔

دونوں جانب سے ایک دوسرے پر شدید پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس بھی ایکشن میں آئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

سینیئر پولیس حکام کے مطابق مظاہرے اور تصادم کے دوران وشوا ہندو پریشد کا ایک کارکن مکان کی چھت سے گرکر شدید زخمی ہوا۔

زخمی کارکن کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

امن و امان کی صورتحال خراب ہونے پر پولیس کی جانب سے علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی اور سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے