ملک بھر میں ایک بار پھر پولیو مہم کا آغاز

polioحکومتِ پاکستان کی جانب سے گذشتہ روز ملک بھر میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، جس کے تحت 3 روز کے دوران ملک میں 5 سال اور اس سے کم عمر کے3 کروڑ 60 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث حالیہ انسداد پولیو مہم کا اطلاق 26 اکتوبر کو آنے والے زلزلہ زدہ علاقوں پر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کراچی میں پیر کے روز سے ہی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا تھا۔

نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے سیکریٹری ایوب شیخ نے ڈان کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے احداف حاصل کرنے کے لیے گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 80 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 9000 ٹیمیں فکس سینٹرز اور 4000 ٹیمیں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ مہم حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں شانگلہ، باجوڑ، بونیر اور رائے ونڈ میں مذہبی اجتماعات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پشاور کے 25 اضلاع کے5 سال سے کم عمر 5،477،687 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے 32،812 ٹیمیں اپنی خدمات سرانجام دیں گی۔

صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بعض علاقوں میں مہم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے.

کراچی میں ہونے والے انسداد پولیو مہم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اس کا پہلہ مرحلہ جمعرات کو اختتام پذیر ہوجائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر علاقوں کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے