عمران خان نے صدر سے ایک اورآرڈیننس نکلوا کر 300 ارب کے قرضے معاف کرادیے

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر سے ایک اور آرڈیننس نکلوا کر 300 ارب کے قرضے معاف کرادیے ہیں۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ نیب کو آزاد کردیا ہے لیکن حکومتی اتحادیوں کے کیسز نہیں کھلتے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنایا جس میں لوگ کراہ اٹھے ہیں، عمران خان نے صدر سے ایک اور آرڈیننس نکلوا کر 300 ارب کے قرضے معاف کرادیے ہیں لیکن زمینی حقائق سے بے خبر حکمران دوسروں پر وار کرکے اپنی ناکامی چھپارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت الیکشن کمیشن کی خود مختاری کو سمجھتی تو دو ممبران کیلئے نوٹیفکیشن نہیں نکالا جاتا، یہ نہیں معلوم کہ الیکشن کمیشن کو کب تک رہنے دیا جاتا ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سنتے ہیں کہ پاکستان میں پارلمینٹ موجود ہے لیکن اجلاس آخری لمحات پر موخر کر دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بے وقوف بنانا چھوڑ دے، یہ گھمنڈ سے کہتے ہیں کہ سب کو گرفتا کروں گا اور یہ سب جھک جائیں گے، یاد رکھیں کہ گرفتار ہونے والوں نے آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے