اوگرا گیس قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

ograاوگرا نے سوئی ناردن اور سوئی سدرن کی جانب سے نظرِ ثانی کی درخواستوں پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ۔
ذرائع کے مطابق مالی سال 2012-13ءکی مد میں سوئی ناردن نے گیس کی قیمت میں 12 روپے ، اور مالی سال 2013-14ء کی مد میں گیس کی قیمت میں 37روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی تھی۔

دوسری جانب سوئی سدرن نے مالی سال 2012-13ء کی مد میں گیس کی قیمت میں 38 روپے اور مالی سال2013-14ء کی مد میں 52 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز دی تھی۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے ان سفارشات کی منظوری کے بعد صارفین پر 18 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑسکتا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے