اداکار عابد علی کی حالت انتہائی تشویشناک، اہلخانہ کی دعاؤں کی اپیل

پاکستان کے نامور اداکار عابد علی شدید علیل ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت تشویشناک قرار دی ہے۔

عابد علی گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صاحبزادی کے مطابق شدید علالت کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔

عابد علی کی دونوں بیٹیاں ایمان علی اور راہمہ علی جو اداکارائیں بھی ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر والد کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی درخواست کی۔

عابد علی کی چھوٹی بیٹی راہمہ علی نے والد کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان کیا کہ ‘والد گزشتہ دو ماہ سے شدید علالت کا شکار ہیں جس کا علاج بھی ہوچکا ہے اور تمام طبی کوششیں کی جا چکی ہیں تاہم ڈاکٹرز اب جواب دے چکے ہیں’۔

بعدازاں راہمہ علی نے سب سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کے جواب کے باوجود اللہ سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔

عابد علی کی بڑی بیٹی ایمان علی نے بھی اہل خانہ کی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے سب مداحوں سے درخواست کی کہ والد کی صحت کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ اداکار عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے