جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے دو بھائیوں کو قتل کردیا

بنوں: جائیداد کے تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے ڈومیل پٹول خیل میں جائیداد کے تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا ہوا جس دوران چھوٹے بھائی سے طیش میں آکر اپنے ہی بھائیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے کارروائیاں کی جارہی ہیں جب کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے