مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور کے جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے شہریوں کو یوم عاشور کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہ دی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو آج مسلسل 37 واں روز ہے جس میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے جس کے باعث کشمیری اپنے پیاروں سے رابطے کرنے سے بھی قاصر ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں یوم عاشور کے روز جلوس و مجالس کو روکنے کے لیے کرفیوں اور پابندیوں کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاشورہ کے جلوسوں کو روکنے کے لیے سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں صحافیوں سمیت کسی کو داخلے کی اجازت نہیں۔

جب کہ سری نگر اور دیگر ملحقہ علاقوں کو خاردار تاریں لگاکر مکمل سیل کیا گیا ہے، تمام مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس سمیت 5 اگست سے تاحال معطل ہے جس سے وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جب کہ کرفیو اور پابندیوں کی وجہ سے اشیائے خوردنوش سمیت دواؤں کی بھی شدید قلت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے