وزیراعظم کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے والے 58 ممالک کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا ساتھ دینے والے 58 ممالک کو سراہتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 10 ستمبر کو انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کے ساتھ مل کر عالمی برادری کی جانب سے بھارت سے طاقت کا استعمال روکنے، کرفیو اٹھانے، بندشیں ہٹانے، کشمیریوں کے حقوق کی تکریم و تحفظ کرنے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے تنازع کشمیر کے حل جیسے مطالبات کرنے والے 58 ممالک قابل تحسین ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں انسانی حقوق کونسل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور دوطرفہ معاہدوں کی روشنی میں تنازع کشمیر کے پرامن حل کے یورپی یونین کے مطالبے کا بھی خیر مقدم کرتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے جمعے کو مظفرآباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے