پی ٹی آئی نے عمران، نواز اور زرداری کے دورہ امریکا کے اعداد و شمار جاری کر دیئے

پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان، سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجودہ وزیراعظم عمران خان اور سابق حکمرانوں نواز شریف اور آصف زرداری کے دورہ امریکا پر آنے والے اخراجات کا موازنہ پیش کیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی نے تینوذ کے واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

سیف اللہ نیازی نے بتایا کہ آصف زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو7 لاکھ 52 ہزار 6 سو68 ڈالرز کا خرچہ آیا اور نوازشریف نے 2013 میں واشنگٹن کا قصد کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے جب کہ عمران خان 2019 میں واشنگٹن گئے تو ان کا دورہ محض67 ہزار 180 ڈالرز میں دورہ مکمل ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ آصف زرداری 2012 میں نیویارک گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ96 ہزار ڈالرز خرچ کر آئے اور نواز شریف 2016 میں نیو یارک گئے تو 11 لاکھ 13 ہزار ڈالرز کے اخراجات ہوئے جب کہ ن لیگ کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور7 لاکھ5 ہزار19 ڈالرز خرچ کر آئے۔

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر نے بتایا کہ عمران خان چند دن میں نیو یارک جائیں گے تو ان کے دورے پر اندازاً ایک لاکھ62 ہزار 578 ڈالرز خرچ ہوں گے۔

سیف اللہ نیازی نے سابق حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور نواز حکومتیں مسلسل قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھاتی رہیں، دونوں جماعتوں کی قیادت ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹاتی رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے