سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روز سعودی عرب میں‌تیل کی دوبڑی فیلڈزپرڈرون حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں دونوں آئل فیلڈز میں آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ تیل کی قیمت میں دوران ٹریڈنگ 13 فیصد اضافہ ہوگیا جس کے بعد برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ۔

امریکی خام تیل کی قیمت 11 فیصد اضافے سے 61 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے