پشاور: اسکول کی طالبات کیلئے عبایا کو لازمی قرار دینے کا حکم نامہ منسوخ

پشاور: ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔

جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فی میل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے جیونیوز سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ اس فیصلے کو پورے صوبے میں نافذ کریں گے جب کہ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عبایا کو لازمی قرار نہیں دیا گیا۔

تاہم جیونیوز کی خبر پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا ہے۔

ڈی او پشاور کی جانب سے ایک اور سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز کے حکم کو واپس لینے کہا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے