یونس خان کی جگہ افتخاراحمد ٹیم میں شامل

gggپاکستانی تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کی اچانک ریٹائرمنٹ کے بعد سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ افتخار احمد کو منتخب کرلیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے کے لئے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست پر قومی سلیکشن کمیٹی نے یونس خان کی جگہ افتخار احمد کو منتخب کرلیا۔ افتخار احمد ان دنوں قائداعظم ٹرافی میں واپڈا کی ٹیم کی جانب سے نمائندگی کر رہے ہیں اور ویزے کے حصول کے بعد ان کی کل دبئی روانگی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ افتخار احمد کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ اب تک 29 فرسٹ کلاس میچز میں ایک ہزار 522 رنز بنا چکے ہیں جس میں 3 سنچریاں اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں جب کہ ان کی اننگز کا بہترین اسکور 150 ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے