سندھ حکومت کا ’کتا پکڑو مہم‘ شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ بھر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں کتا پکڑو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت کے محکمہ بلدیات سندھ کی جانب میئر کراچی، لاڑکانہ، سکھر اور حیدرآباد کو ہنگامی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ہدایات دی گئی ہیں کہ تمام شہروں اور دیہات میں آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر مہم شروع کی جائے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے صوبے کی تمام ضلعی میونسپل کارپوریشنز، ڈسڑکٹ کونسلز، میونسپل کمیٹیز، ٹاؤن کمیٹیز کے چیئرمین کو بھی خط ارسال کیاگیا ہے۔

بلدیات سندھ کےمطابق سندھ بھر سے کتے کے کاٹے کے واقعات میں اضافے کی اطلاعات ہیں، بلدیاتی کونسلز کے منتخب چیئرمینز، عملہ آوارہ کتوں کو پکڑنے کیلیےفوری اقدامات کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے