اتوار : 22 ستمبر 2019 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]ہيوسٹن ميں بھارتی صدر کا بڑا جلسہ[/pullquote]

امريکی رياست ٹيکساس کے شہر ہيوسٹن ميں اتوار کو بھارتی وزير اعظم نريندر مودی ايک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے ہيں۔ اس اجتماع ميں امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی خصوصی طور پر شریک ہو رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق ’ہاؤڈی مودی‘ نامی اس جلسے میں پچاس ہزار بھارتی نژاد امريکی شہريوں کی شرکت متوقع ہے۔ دوسری جانب امريکا ميں مقيم پاکستانی اور کشميری کميونٹی ہيوسٹن ميں جسلے کے مقام پر بھرپور احتجاج کرنے جا رہی ہے۔

[pullquote]خطے ميں غير ملکی افواج ’عدم تحفظ‘ کے احساس کی وجہ ہیں، روحانی[/pullquote]

ايرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے ميں ’عدم تحفظ‘ کا احساس غير ملکی افواج کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔ صدر روحانی نے يہ بات اتوار کو ٹيلی وژن پر ايک تقرير ميں کہی۔ وہ تہران میں جاری سالانہ ملٹری پريڈ ميں شرکت کر رہے تھے۔ ايرانی صدر کے مطابق وہ عنقريب اقوام متحدہ ميں علاقائی تعاون اور قيام امن کے ليے ايک منصوبہ پيش کرنے جا رہے ہیں۔ روحانی کا يہ بيان امریکا کی جانب سے سعودی عرب میں مزيد فوجی دستے تعینات کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

[pullquote]حملے ايران سے ہوئے، تو اسے جنگی اقدام سمجھا جائے گا، سعودی عرب[/pullquote]

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر تفتيش سے يہ ثابت ہو گيا کہ اس کی تيل سے متعلق تنصيبات پر حاليہ حملے ايرانی سرزمين سے کيے گئے، تو اسے ايک جنگی اقدام سمجھا جائے گا۔ يہ بيان سعودی وزير برائے خارجہ امور عادل الجبير نے ہفتے کی رات امريکی نشرياتی ادارے سی اين اين کو انٹرويو میں ديا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ رياض حکومت اس مسئلے کا پر امن حل چاہتی ہے۔ ان کے بقول حملوں ميں جو ڈرون اور ميزائل استعمال ہوئے وہ ايرانی ساخت کے تھے اور اس ليے رياض حکومت ايران کو اس کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔

[pullquote]ہانگ کانگ ميں آج پھراحتجاج[/pullquote]

ہانگ کانگ ميں مظاہرين اور پوليس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہيں۔ کئی مظاہرين نے پیروں تلے چين کے پرچم روندھ کر اپنا احتجاج ريکارڈ کرايا اور ايک زیر زمین ٹرین اسٹيشن پر توڑ پھوڑ کی۔ جوابی کارروائی ميں پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے ليے آنسو گيس استعمال کی۔ ہانگ کانگ ميں مظاہرين اور پوليس کے درمیان گزشتہ رات گئے بھی جھڑپيں ہوئی تھيں، جس کی وجہ سے آج صبح سے ہی ماحول کشيدہ تھا۔

[pullquote]اسرائيل ميں وزارت عظمی کے عہدے کے ليے مشاورت جاری[/pullquote]

اسرائيل ميں پچھلے ہفتے کے انتخابی نتائج کے بعد حکومت سازی کے ليے کوششیں جاری ہيں ا ور صدر ريون ريولن وزارت عظمی کے عہدے کے ليے تمام رہنماؤں سے مشاورت کر رہے ہيں۔ انتخابات ميں سابق فوجی جرنل بنی گانٹز کا ’بليو اينڈ وائٹ الائنس‘ تينتيس نشستيں جیت کر سب سے آگے رہا جب کہ وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو کی لکود پارٹی اکتيس سيٹيں حاصل کر سکی۔ نيتن ياہو گزشتہ تيرہ برس سے اسرائیل کے وزير اعظم ہيں۔ اگر اس بار وہ حکومت نہ بنا پائے، تو اسے اسرائيلی سياست ميں ايک بڑی تبديلی کے طور پہ دیکھا جائےگا۔

[pullquote]جنوبی سوڈان: قبائلی جھگڑے میں گیارہ افراد ہلاک[/pullquote]

افريقی ملک جنوبی سوڈان ميں ایک قبائلی تنازعے ميں گيارہ افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہو گئے ہيں۔ ايک مقامی اہلکار کے مطابق يہ تصادم زمين کی ملکيت پر ہفتے اور اتوار کی درميانی شب ہوا۔ نوئر اور ڈنکا نامی قبيلوں ميں يہ لڑائی ايسٹرن ليکس ڈسٹرکٹ ميں ہوئی۔ مقامی حکام نے فريقين پر زور ديا ہے کہ وہ اس تنازعے کو پر امن انداز ميں حل کریں۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائڈن کے درمیان لفظی جنگ[/pullquote]

امريکی صدر ٹرمپ اور ان کے سیاسی مخالف سابق امریکی نائب صدر جو بائڈن کے درميان گرما گرمی بڑھ گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ اطلاعات ہیں کہ صدر ٹرمپ نے يوکرائن کے صدر سے سابق نائب امريکی صدر کے بيٹےکے بارے ميں تحقيقات کرانے کے بارے ميں کہا۔ بائڈن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر گزشتہ روز طاقت کے ناجائز استعمال کا الزام لگايا تھا جس پر ٹرمپ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائڈن نے اپنے دور حکومت ميں يوکرائن کے ايک ايسے پراسيکيوٹر کی برطرفی کا مطالبہ کيا تھا، جو ان کے بيٹے کے بارے ميں تفتيش جاری رکھے ہوئے تھا۔ بائڈن نے صدر کے اقدامات کی تفتيش کا مطالبہ کيا ہے جبکہ صدر ٹرمپ نے الزامات کو بے بنياد قرار ديا۔

[pullquote]جلد ہی جرمنی کا کوئلے پر انحصار ختم[/pullquote]

جرمن وفاقی وزير برائے ماحولياتی امور سوينيا شُلسے نے بتايا ہے کہ جرمنی ان ملکوں کی صف ميں شامل ہونے جا رہا ہے، جو کوئلے سے توانائی کے حصول پر انحصار ختم کر رہے ہيں۔ يہ بيان انہوں نے فُنکے ميڈيا گروپ سے بات کرتے ہوئے اتوار کو ديا۔ کل پير سے اقوام متحدہ کے زير انتظام ايک اہم سمٹ شروع ہو رہی ہے جس ميں تحفظ ماحول پر بات چيت ہو گی۔ شُلسے کے مطابق کوئلے پر انحصار کا خاتمہ، تحفظ ماحول کے ليے اہم ترين جزو ہے۔ آئندہ ہفتے منگل سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چوہتر واں اجلاس بھی شروع ہو رہا ہے جس ميں تحفظ ماحول اور پائيدار ترقی اہم موضوعات ہيں.

[pullquote]حکومتيں طبی سہوليات کی فراہمی کے ليے بجٹ بڑھائيں، ڈبليو ايچ او[/pullquote]

عالمی ادارہ صحت نے زور ديا ہے کہ مختلف ممالک اپنے اپنے عوام کو طبی سہوليات کی فراہمی کے ليے بجٹ بڑھائے جائيں۔ ورلڈ بينک اور او ای سی ڈی نامی تنظيم کے ہمراہ جاری کردہ ايک مشترکہ رپورٹ ميں کہا گيا ہے لوگوں کو اب بھی مہنگی ادويات خریدنا پڑتی ہیں اور علاج معالجے کے ليے اپنی جيب سے پيسے دينے پڑتے ہيں۔ رپورٹ ميں حکومتوں سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ وہ اپنی مجموعی قومی پيداوار کا اضافی کم از کم ايک فيصد طبی سہوليات کی فراہمی پر صرف کيا جائے۔ اس وقت دنيا کی آبادی سات اعشايہ سات بلين ہے جبکہ طبی سہوليات تک رسائی اس میں سے فقط نصف کو حاصل ہے۔

[pullquote]متحدہ عرب امارات ميں اولين يہودی عبادت گاہ[/pullquote]

متحدہ عرب امارات ميں پہلی يہودی عبادت گاہ کی تعمير آئندہ برس شروع ہو جائے گی اور سن 2022 يہ کام مکمل ہو جائے گا۔ اس بارے ميں ايک رپورٹ ابو ظہبی کے ايک اخبار ميں آج بروز اتوار شائع ہوئی ہے۔ يہودی عبادت گاہ ابو ظہبی کے ’ابراہيمی فيملی ہاؤس‘ کمپليکس ميں ہو گی اور وہاں ايک مسجد اور گرجا گھر بھی تعمير کيا جائے گا۔ يہ منصوبہ مختلف مذاہب کی عبادت گاہيں ايک ہی مقام پر تعمير کرنے کے بارے ميں ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہيں ہيں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے