کینسر کا انکشاف: پاکستان میں معدے کی دوا پر پابندی عائد

معدے کے امراض میں استعمال ہونے والی رینٹڈین دوا میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں ’زینٹک‘ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ Ranitidine نامی دوا میں ممکنہ طور پر کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکل پایا گیا ہے ،اس سلسلے میں زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں میں خطرناک اجزا کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ دوا لینے والے مریض زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں کا استعمال جا ری رکھ سکتے ہیں اور جولوگ اپنی دوا تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

امریکی ہیلتھ نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

[pullquote]پاکستان میں پابندی عائد[/pullquote]

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے (رینیٹی ڈائن) ایچ سی ایل دوا پر عارضی پابندی عائد کردی۔

نوٹی فکیش میں بتایا گیاہےکہ امریکی ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے حالیہ تحقیق میں رینیٹی ڈائن میں مضر صحت اجزا سامنے آئے ہیں، ڈریپ کی جانب سے ملک بھرمیں (رینیٹی ڈائن) ایچ سی ایل کے حامل ادویات کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

پاکستان میں رینیٹی ڈائن دوا زینٹک کے نام سے فروخت کی جاتی ہے، رینیٹی ڈائن ایچ سی ایل میں نائیٹروسامائین کی آمیزیش سامنےآئی ہے جو کینسر کا سبب بنتاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے