اداکار احمد علی اکبر نے عالمی ایوراڈ اپنے نام کرلیا

معروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے فلم ’لال کبوتر‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھا کر عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

حال ہی میں بین الاقوامی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول 2019 کی تقریب واشنگٹن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فلم ‘لال کبوتر’ کو بے حد سراہا گیا۔

فلم فیسٹول میں جہاں ’لال کبوتر‘ کو قابل ستائش قرار دیا وہیں مرکزی کردار نبھانے والے احمد علی اکبر کی بہترین اداکاری کو خوب داد دی اور انہیں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اداکار احمد علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا کہ واشنگٹن ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں انہیں بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جس پر وہ بے حد فخر محسوس کرتے ہیں ۔

ایکشن تھرل فلم ’لال کبوتر‘ کو ہانیہ چیمہ اور کامل چیمہ نے پروڈیوس کی تھی، اسکرپٹ علی عباس نقوی نے تحریر کیا جبکہ فلم کے ہدایت کار کمال خان ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں احمد علی اکبر سمیت منشا پاشا ، راشد فاروقی ، رضا گیلانی، سید محمد احمد ،علی کاظمی شامل تھے۔

واضح رہے کہ اداکار نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ ’اسٹاپ واچ‘ سے 13 سال کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اس کے علاوہ احمد علی اکبر نے 2008 میں اسٹیج پر بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جب کہ باقاعدہ کیرئیر کا آغاز 2014 میں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے