درختوں کو مرضی کے مطابق اگا کر فرنیچر تیار کرنے والا جوڑا

ہم سب کو یہ بات تو معلوم ہے کہ درخت کی لکڑیوں کا استعمال کر کے ہم بہت ساری چیزیں بنا سکتے ہیں جن میں فرنیچر سرفہرست ہے۔

مگر برطانیہ میں ایک ایسا جوڑا ہے جو کہ درخت کی لکڑی کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر درخت سے فرنیچر اُگاتے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا جن کا نام گیوِن اور ایلس منرو ایک ایسا قابل ستائش کام کرتے ہیں جو کہ آپ کی سوچ کی پہنچ سے بہت دور ہوگا، یہ جوڑا 2 ایکڑ کی زمین پر ایسے درختوں کی کاشت کرتے ہیں جو مکمل طور پر بڑھنے کے بعد ایک کرسی کی شکل میں سامنے آتے ہیں۔

گیوِن اور ایلس منرو کا ایک فرنیچر فارم ہے جہاں یہ 250 کرسیاں، 100 لیمپ اور 50 ٹیبل، درختوں کی پرورش کر کے بناتے ہیں، ان کا ماننا ہے کہ عام طور پر فرنیچر بنانے کے لیے بھاری مشینوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے ماحول میں کاربن بہت زیادہ پیدا ہو رہا ہے۔

فوٹو: بشکریہ روائٹرز
ان کا کہنا ہے کہ بجائے اس کے کہ ہم 50 سال تک ایک درخت کو اُگائیں اور پھر فرنیچر بنانے کے لیے پہلے ان درختوں کی لکڑی کے ٹکڑے کریں، ہم درخت کو اپنی مرضی کے مطابق ایسا اُگاتے ہیں جس سے ہمیں وہی بناوٹ حاصل ہوتی ہے جو ہم چاہتے ہیں۔

گیون کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ انہوں نے بوسائی کے ایک پرانے درخت پر غور کیا جو کہ دِکھنے میں کُرسی کی شکل کا تھا، وہ دیکھنے کے بعد ان کے دماغ میں فرنیچر فارم کا متاثر کُن خیال جنم لیا۔

44 سالہ گیون نے پہلی مرتبہ 2006 میں ایک تجربہ کیا جہاں انہوں نے ایک چھوٹے پلاٹ میں 2 چھوٹی کرسیوں کے لیے درخت اُگائے۔

بعد ازاں 2012 میں گیون کے ساتھ شادی کے بعد انہوں نے ایک کمپنی کا باقاعدہ طور پر آغاز کیا، جوڑے کا کہنا تھا کہ اس کاروبار کی پیشرفت متناسب ہے، درختوں کو کرسیوں کی شکل میں اُگانے کی ہماری پہلی کوشش ایک تباہی ثابت ہوئی تھی کیونکہ درختوں کو گائے نے روند ڈالا تھا اور خرگوشوں نے بھی اسے کھا لیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں درختوں کی نشونما کو روکے بغیر ان کی تشکیل کرنے کا سب سے موثر طریقہ بھی دریافت کرنا پڑا، ہم نے پہلے ہی درختوں کی شاخوں کو صحیح سمت میں گامزن کرنا سیکھ لیا تھا۔

جوڑے نے بتایا کہ فرنیچر کو تیار کرنے میں بہت محنت اور وقت کا درکار ہوتا ہے، ہم ایک کرسی 12,480 ڈالرز ، لیمپ 1,120 ڈالرز سے لے کر 2,870 ڈالرز جب کہ ٹیبل 3,120 ڈالرز سے لےکر 15,600 ڈالرز تک فروخت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک درمیانی سائز کی کرسی کو اُگانے میں 6 سے 9 سال کا عرصہ لگتا ہے، جب کہ فرنیچر کو سوکھنے میں ایک سال کا عرصہ مزید لگتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے