لاہور: مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

لاہور: سمن آباد میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے پکی ٹھٹھی سمن آباد میں پیش آیا جہاں منگل کی صبح ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے کئی افراد دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کارروائیاں شروع کردیں اور ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ایک حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ایک شخص جاں بحق بھی ہوا ہے جب کہ زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے