اس ‘بچے’ کی اصل عمر آپ کو حیران کر دے گی

ہم اپنے اِرد گِرد ایسے بہت سے لوگوں کو جانتے ہوں گے جو کہ دِکھنے میں اپنی عمر سے کم نظر آتے ہیں مگر ہم آپ کو ایک ایسے نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جو کہ نوجوانی میں بھی بچے جیسا دکھتا ہے۔

22 سالہ فلپائنی شہری ’لین فرینسس منگا‘ کو دیکھ کر تقریباً ہر کوئی ہی تذبذب کا شکار ہوجاتا ہے اور اسے بچہ سمجھنے لگتا ہے لیکن دراصل یہ ایک نوجوان ہے۔

لین ایک کنڈرگارٹن کے ٹیچر بھی ہیں جنہیں لوگ ایک استاد کے بجائے طالب علم سمجھتے ہیں جب کہ لین کی شکل کی بناوٹ بچے جیسی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی آواز بھی بالکل بچوں جیسی ہے۔

فلپائن سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ لین فرینس ہمیشہ سے بچے جیسے دکھتے ہیں، لین کا کہنا ہے کہ کالج میں اِن کے ساتھی دوستوں کی مونچھیں ہوتی تھیں اور اِن کی شکل کی بناوٹ اُس وقت کسی بچے جیسی تھی، اس حوالے سے انہوں نے کبھی ڈاکٹر سے بھی رجوع نہیں کیا۔

’Stand For Truth‘ کی رپورٹ کے مطابق لین کو اِن کی نشوونما نہ ہونے کی وجہ اِن کا بچپن سے ہی اکثر بیمار رہنا لگتی ہے، انہوں نے ہر وقت بیمار رہنے کے ساتھ ہی اپنی تعلیم مکمل کی جس کے بعد کنڈرگارٹن ٹیچر کا امتحان دیا اور خوش قسمتی سے وہ پاس ہوگئے اور اب وہ انچارج کی حیثیت سے ’ماٹر ایل روئی اسکول‘ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لین فرینسس اِس نوکری کے لیے ہی بنے ہیں اور انہیں بچوں سے بے حد محبت ہے۔

لین کے والد کا کہنا ہے کہ اسکول میں بہت سارے بچے انہیں استاد کے بجائے اپنا چھوٹا بھائی سمجھتے ہیں جب کہ لین کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ایسا لباس پہنتے ہیں جس سے وہ ایک نوجوان کی طرح نظر آئیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک استاد بچوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے، میں جب سے اس شعبے میں آیا ہوں سنجیدہ ہوگیا ہوں اور لوگ بھی میرے ساتھ سنجیدگی سے ہی سلوک کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے