وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے 3 ماڈل تھانوں کیلئے بجٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے 3 ماڈل تھانوں کیلئے 5 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

کراچی جنوبی کے بوٹ بیسن تھانے کو کلفٹن میں ضم کرکے ماڈل تھانہ بنایا گیا ہے جس کا سالانہ بجٹ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے منظور کیا گیا جبکہ بہادر آباد کو فیروزآباد میں ضم کرکے قائم ہونے والے ماڈل تھانے کا بجٹ ایک کروڑ 70 لاکھ روپے منظور ہوا۔

ویسٹ زون کا سپر مارکیٹ تھانہ، لیاقت آباد ماڈل پولیس اسٹیشن میں ضم کردیا گیا جبکہ لیاقت آباد ماڈل پولیس اسٹیشن کا سالانہ بجٹ ایک کروڑ 52 لاکھ روپے رکھا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے بتایا کہ تینوں ماڈل تھانوں نے آزمائشی بنیادوں پرکام شروع کردیا ہے، اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جبکہ ماڈل تھانوں میں نفری کی تعیناتی سوچ بچار سے کی جارہی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ کراچی پولیس کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے ماڈل تھانوں میں ضروری فنڈ فراہم کیا جارہا ہے جبکہ ماڈل تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کی تنخواہ بھی ڈبل کردی گئی ہے۔

غلام نبی میمن نے یہ بھی کہا کہ تھانے کے امور چلانے، افسران کے آنے جانے، مہمانوں کی چائے پانی اور اسٹیشنری کے بھی فنڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی اس کاوش سے پہلے مرحلے میں کرپشن کم کرنے اور دوسرے مرحلے میں پولیس کو عالمی معیار کے مطابق بنانے میں مدد ملے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے