آمریت کے پجاری نہیں چاہتے کہ ہم متحد ہوں:بلاول بھٹو

bilawalپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے اور آمریت کے پجاری نہیں چاہتے کہ ہم متحد رہیں۔

مٹھی میں دیوالی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ آمریت کے پجاری نہیں چاہتے کہ ہم متحد رہیں، انتہا پسندی کو جان بوجھ کر ہوا دی جارہی ہے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیرہے،

پیپلزپارٹی دیوالی کے تہوار کو اپنا تہوارمانتی ہے، پیپلز پارٹی مساوات کی بات کرتی ہے، عوام کی بات کرتی ہے، پیپلز پارٹی، کسانوں، طلبا اورعوام کی بات کرتی ہے۔

شیر اور بلے میں اختلاف ہے لیکن جب پیپلز پارٹی کی بات ہوتی ہے تو یہ تھر، ٹھٹہ، بدین اور گھوٹکی میں ایک ہی بینر پر آجاتے ہیں اور تو اور پیپلز پارٹی کے خلاف ٹنڈو الہیار میں پتنگ اور پھول بھی مل جاتے ہیں کیونکہ یہ سب غریب اور عوام دشمن لوگ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم پہلے بھی مٹھی آئے تھے اور وہ وعدے اوراعلان کرکے چلے گئے، وہ اعلانات اور وعدے، اعلانات اور وعدے ہی رہ گئے،

انہوں نے یہاں جو اپنا نمائندہ چھوڑا وہ تو عوام کا راون ہے۔ انہیں اور تھر کے لوگوں کو پتہ ہے وہ کچھ نہیں کریں گے۔

دیوالی کے نام پر سیاسی جماعتوں کے لیڈر کراچی اور مٹھی کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ شیر ہو یا بلا انہیں ووٹ نہیں ملے گا کیونکہ ووٹ نا پیر کا ہے اور نا ہی میر کا، ووٹ صرف اور صرف تیر اور بے نظیر کا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے