ملازمین کو تنخواہ دینے کے بھی پیسے نہیں :اقوام متحدہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر رکن ممالک کو مالی بحران سے خبردار کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک اگر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کرتے تو ادارے کے پاس آئندہ ماہ ملازمین کو تنخواہیں دینے کی بھی رقم نہیں ہوگی۔

انتونیو گتریس نے اقوام متحدہ کی بجٹ کمیٹی کو بتایاکہ اگر وہ جنوری سے اخراجات میں کمی پر کام نہیں کرتے تو گزشتہ ماہ جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماؤں کے اجلاس کے لیے بھی مالی وسائل نہیں ہوتے۔

یو این جنرل سیکریٹری کاکہنا تھا کہ رواں ماہ ہم دہائی کے کم ترین خسار ے پر پہنچ جائیں گے اور آئندہ ماہ نومبر میں تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مالی وسائل کی کمی کا خطرہ ہے لہٰذا ہمارے کام اور اصلاحات کو بھی خطرہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ میں امریکا سب سے بڑا معاون ہے جو 2019 کے 3.3 بلین ڈالر سے زائد کے ریگولر بجٹ کے لیے 22 فیصد دینے کا ذمہ دار ہے، واشنگٹن پر سابق ریگولر بجٹ کے 381 ملین ڈالر اور 2019 کے ریگولر بجٹ کے 674 ملین ڈالر واجب الادا ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایا کہ ادارے کے 129 رکن ممالک سال 2019 کے لیے اپنے بقایا جات ادا کرچکے ہیں جو 2 بلین ڈالر کے قریب لگ بھگ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے