چکنی مٹی سے ہوبہو انسانی پُتلا بنانے والا ماہر آرٹسٹ

شآرٹسٹ یا فنکار ہونا کوئی عام بات نہیں کیونکہ آرٹسٹ بننے کی صلاحیت قدرت نےہر کسی کو نہیں دی ہوتی، ہم آپ کو چین کے ایک ایسے آرٹس کے بارے میں بتائیں گے جو کہ منٹوں میں کسی بھی انسان کا ہو بہو پُتلا بنا دیتا ہے۔

چین کے صوبے چانگشا سے تعلق رکھنے والے یان جنہائی جو کہ قدرتی صلاحیت سے مالا مال ایک ایسے آرٹس ہیں جو منٹوں میں کسی بھی انسان کا پُتلا بناتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس پُتلے کو اتنے کم وقت میں بے حد نَفاست سے بناتے ہیں کہ وہ ہو بہو اصلی انسان جیسا دکھتا ہے۔

یان جنہائی ایک اسٹریٹ آرٹسٹ ہیں یعنی وہ شہر کی گلیوں میں بیٹھ کر اپنی ماہرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں، کچھ روز قبل کسی نے ان کے کام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد یہ بے حد مشہور ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ہر کسی نے ان کی تعریفیں کیں۔

ویڈیو میں یہ گلی کے کسی عام انسان کا پُتلا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے ہاتھوں اور ایک چُھری کی مدد سے بنا رہے ہیں جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

یہ پُتلا بنانے کے لیے یہ چکنی مٹی کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں یہ پُتلا بنا رہے ہیں وہاں روشنی بھی بہت ہی کم ہے اور اس کے باوجود ان کے جادوئی کام نے لوگوں کی خوب داد سمیٹی۔

چینی میڈیا کے مطابق یان جنہائی کے خاندان کی پچھلی 5 نسلیں اسی طرح چکنی مٹی سے پُتلا بنانے کی ماہر تھیں جب کہ یہ خود 8 سال کی عمر سے اپنی اس قدرتی صلاحیت کا استعمال کر کے پُتلے بناتے ہیں۔

واضح رہے کہ قدرتی صلاحیتوں کے حامل یہ آرٹسٹ سب سے پہلے میڈیا پر پچھلے سال آئے تھے جب انہوں نے فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی کا شاندار پُتلا بنا کر سب کو حیران کردیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے