کراچی بلدیاتی الیکشن: عمران خان کا خود نگرانی کا فیصلہ

khanپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کاکہنا ہےکہ عمران خان کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی وجہ سے خود بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عمراں خان کراچی کا دورہ کریں گے جہاں وہ الیکشن کی تیاریوں سمیت مختلف امور پر پارٹی کے مقامی رہنماؤں سے رپورٹ لیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پاکستان (جے آئی پی) میں اتحاد ہو چکا ہے۔

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے جس میں 5 ہزار 548 امیدوار بلدیاتی انتخاب میں حصہ لیں رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے مقابلے میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے الگ الگ الیکشن لڑا تھا، اس انتخاب میں ایم کیو ایم کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد سیاسی تجزیہ کاروں نے خیبر پختونخوا کی اتحادی جماعتوں کے کراچی میں اتحاد نہ ہونے پر شدید تنقید کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 15 سالوں میں کراچی میں میں 2 بار بلدیاتی انتخابات ہوئے جو کہ دونوں بار ہی جنرل پرویز مشرف کے دور اقتدار میں ہوئے تھے ان میں کراچی میں 4 سال تک جماعت اسلامی اور 4 سال متحدہ قومی موومنٹ کی بلدیاتی حکومت قائم رہی۔

البتہ اس بار ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کے سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال بلدیاتی انتخاب میں سرگرم نظر نہیں آرہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے